Aqwal e Ali as | اقوال علی علیہ السلام

 1,500

Free Home Delivery

Title Range Discount
Rs.100 Discount If You Buy 3 or 4 Products 3 - 4  1,400
Rs.200 Discount If You Buy 4+ Products 5 +  1,300
Add to Wishlist
Add to Wishlist

Description

Aqwal e Ali as | اقوال علی علیہ السلام

😲 حضرت علی (ع) کے 700 سے زائد موضوعات پر 10000 سے زائد اقوال پر مشتمل بہترین کتاب
یہ مشہور کتاب ” غُرَرالحِكَم و درر الكلم ” کا اُردو ترجمہ ہے

کتاب کے بارے میں کیا لکھوں اور کس طرح تعارف کراؤں یہ بات ابھی تک میری سمجھ میں نہیں آسکی ہاں اتنا جانتا ہوں کہ یہ کتاب اس ذات والا صفات کے کلام پر مشتمل ہے جس کے کلام کو ” تَحْتَ كَلامِ الخَالِقُ وَفَوقَ كَلامِ البَشَر ” کا درجہ حاصل ہے۔ اس میں دعوائے سلونی کرنے والے کے اقوال نورِ یزدانی کے انوار دہن امامت سے نکلے ہوئے لولو و مرجان ، لسان اللہ کے بیان کئے ہوئے گوہر فصاحت اور قرآن ناطق کی زبان سے نکلے ہوئے در بلاغت ، نفس رسول (ص) کے لبوں سے صادر ہونے والے لعل ہیں۔ اس کا ہر لفظ لا زوال ، اس کا ہر کلمہ بے مثال ہے۔ جس نے اس کے چھوٹے چھوٹے کلمات کو یاد کر لیا اُس نے لولو و مرجان سے اپنا دامن بھر لیا۔ جس نے آپ کا کلام یاد کر لیا وہ دوسروں کے کلام سے بے نیاز و مستغنی ہو گیا اور جو یاد نہیں کر سکا وہ خسارہ میں رہا۔ اس کتاب میں حضرت علی (ع) کے جو کلمات جمع کئے گئے ہیں ان میں سے ہر ایک انسانی اقدار کا معیار اور آدمیت کے لئے ضابطہ حیات و اخلاق ہے۔ ہر جملہ میں آپ (ع) نے علم و معارف کے سمندروں کو سمو دیا ہے۔ اسی مناسبت سے جناب آمدی نے اس کا نام ” غُرَرالحِكَم و درر الكلم ” یعنی ” حکمتوں کی منور پیشانیاں اور کلام کے گوہر آبدار ” رکھا ہے۔

👇🔹👇🔹👇🔹👇🔹👇🔹👇

کتاب کا نام: اقوال علی (ع) 2 جِلد

مرتب: علامہ سید حسین شیخ الاسلامی
ترجمہ: علامہ نثار احمد

🔹 صفحات: آٹھ سو چالیس
🔹 مضبوط جِلد
🔹 خوبصورت ٹائٹل
🔹 دو جِلد پر مشتمل