Islam Aur Siyasat | اسلام اور سیاست
₨ 1,250
Free Home Delivery
Title | Range | Discount |
---|---|---|
Rs.100 Discount If You Buy 3 or 4 Products | 3 - 4 | ₨ 1,150 |
Rs.200 Discount If You Buy 4+ Products | 5 + | ₨ 1,050 |
Description
Islam Aur Siyasat | اسلام اور سیاست
ہمارا معاشرہ سیاست کے لفظ سے خوب آشنا ہے تصور میں مطلب خدمت انسانیت کم اور مطلب پرستی زیادہ لیا جاتا ہے یا یوں کہنا چاہئے کہ موجودہ زمانے میں سیاست ایک بہت ہی بری چیز سمجھی جانے لگی ہے جبکہ حقیقت میں ایسا نہیں ہی کچھ عرصہ پہلے ڈاکٹر علامہ اقبال نے کہا تھا :
جدا ہو دین سیاست سے تو رہ جاتی ہے چنگیزی
یہی بات آج کے زمانے میں حضرت امام خمینی رحمة الله نے ثابت کر کے دکھائی کی کہ سیاست وہی ہے اور دین وہی ہے جو سیاست ہے مگر سیاست برائے سیاست سیاست نہیں بلکہ سیاست برائے ترویج دین اور خدمت انسانیت ہوئی چاہئے اور سیاست پر دین کا حاکم ہو اور سیاست پر دین کو حاکم ہونا ہی سیاست کی بہترین تصویر ہے۔
حضرت آیت الله محمد تقی مصباح یزدی ایران کی علمی و سیاسی و سماجی مشہور و معروف شخصیت ہیں یہ کتاب آقائی مصباح یزدی کی چالیس تقاریر کا مجموعہ ہے ان تقاریر میں انہوں نے نہ صرف یہ کہ اسلامی سیاست کے خدو خال کو واضح کیا بلکہ دنیاوی دیور پی سیاست کے مکروہ چہرے سے نقاب نوچ ڈالی ۔ آقائی مصباح یزدی پہلی تقریر سے جو گفتگو شروع کرتے ہیں تو لگتا ہے کہ اب کوئی اور کام نہیں بلکہ اس کتاب کو پورا کر کے اٹھنا ہے کیونکہ کتاب شروع کرنے کے بعد اس کو چھوڑ نا بڑا مشکل نظر آتا ہے۔
اس کتاب کے عنوان ہی ایسے ہیں جنہیں دیکھ کر کتاب خود پکارتی ہے کہ مجھے ضرور پڑھو۔
اسلام اور اس کا سیاسی نظریہ
اسلامی حکومت میں لوگوں کا کردار
اسلام کے سیاسی نظریہ کو پہچاننے کے طریقے
اسلام کے سیاسی نظریہ کی بحث کی اہمیت اور ضرورت
دشمن کی سازشوں کے مقابلے میں ہمار ا وظیفہ
دین میں سیاست کی اہمیت
اسلام میں آزادی اسلام کے سیاسی نظریہ کے اصول
اقدار کے بارے میں اسلام اور مغربی تمدن میں نظریاتی فرق
قانون کے سلسلے میں اسلام اور یورپ کے درمیان بنیادی فرق
حکومت اور سیاست کے سلسلہ میں اسلام کی خصوصیت
حقیقت یہ ہے کہ آقائی مصباح یزدی کی کتاب کی تعریف کرنا سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہے۔ یہ ہمارے لئے سعادت کا مقام ہے کہ ہمیں آقائی مصباح یزدی کی کتاب پر کچھ لکھنے کا موقع ملاور نہ حقیقت یہی ہے کہ وہ استاد اور ہم ایک ادنی طالب علم کا درجہ رکھتے ہیں۔
کتاب کا نام: *اسلام اور سیاست*
✒️ مصنف: *حضرت ایت اللہ مصباح یزدی*
✒️ ترجمہ: *القائم گروپ*