Sale!
Fazail e AhleBait As 4 Jild | Ghayat ul Maram | فضائل اہل بیت | غايتہ المرام
₨ 2,500
Free Home Delivery
Title | Range | Discount |
---|---|---|
Rs.100 Discount If You Buy 3 or 4 Products | 3 - 4 | ₨ 2,400 |
Rs.200 Discount If You Buy 4+ Products | 5 + | ₨ 2,300 |
Description
اس کتاب میں امامت و خلافت کے بارے میں جو ہر خاص و عام پر حجت ہے، اور جو صحابہ کرام (رض) اور تابعین عظام کے واسطہ سے رسول اکرم (ص) نے بیان فرمائی ہے کہ میرے بعد حضرت علی امیر المومنین (ع) امام ہوں گے، اور آپ (ع) کے بعد آپ کی اولاد سے گیارہ امام ہوں گے۔ کتاب کے مؤلف محدثِ كبير علامہ سید ہاشم البحرانی صاحب نے اس کتاب میں اکثر روایات سے مروی تقریباً 2000 واضح احادیث اور مضبوط دلائل کے علاوہ ایسے قوی و ظاہر دلائل شامل کئے ہیں، جو شیعہ ، سنی علماء نے اپنے موثق مشائخ سے ذکر کیے ہیں۔ یہ کتاب آپ کو اہلِ سنت کی صحاح ستہ سے ان متفق علیہ روایات سے مطلع کرے گی ، جو ان کے معتبر علماء نے بیان کی ہیں اور ان روایات میں سے ایک یہ ہے کہ اہل سنت نے رسول اکرم (ص) سے نص بیان کی ہے کہ حضور (ص) کے بعد امام بارہ ہیں اور وہ علی ابن ابی طالب (ع) اور آپ (ع) کے فرزند حسن و حسین (ع) اور حسین علیہ السلام کے فرزند علی بن الحسین (ع) ، پھر اُن کے فرزند محمد باقر (ع) اور پھر ان کے فرزند جعفر صادق (ع) اور ان کے فرزند موسی کاظم (ع) اور ان کے فرزند علی بن موسی الرضا (ع) اور ان فرزند محمد الجواد (ع) اور ان کے فرزند علی الہادی (ع) اور ان کے فرزند حسن العسکری (ع) اور پھر اُن کے فرزند مہدی القائم (ع) ہیں۔ اس نص پر کثیر روایات اور واضح احادیث پائی جاتی ہیں کہ جن کو اہل سنت صحیح سمجھتے ہیں۔ پس آئمہ اثنا عشر پر فریقین کا اتفاق ہے۔ اس کتاب میں اہلِ سنت کی وہ روایات بھی موجود ہیں جن میں اُنھوں نے بیان کیا کہ حضرت علی علیہ السلام رسول اللہ (ص) کے بعد تمام اُمت اور مخلوق سے افضل ہیں، نیز اہلِ بیت (ع) کے فضائل جو اہلِ سنت نے ذکر کیے ہیں اور حضرت علی (ع) کی اولاد اور شیعوں کے جو فضائل اہلِ سنت کی روایات میں درج ہیں وہ بھی اس کتاب میں بیان کیے گئے ہیں۔ کتاب کا نام: فضائل اہل بیت علیہ السلام مشہور عربی کتاب “غاية المرام” کا اُردو ترجمہ مؤلف: محدثِ کبیر علامہ سید ہاشم البحرانی الموسوی مترجم: حجۃ الاسلام علامہ ناصر مہدی جاڑا مرحوم
Very Good Paper & Quality
Strong Binding