Madina se Sham tak 3 Jild | مدینہ سے شام تک
₨ 2,100
Free Home Delivery
Title | Range | Discount |
---|---|---|
Rs.100 Discount If You Buy 3 or 4 Products | 3 - 4 | ₨ 2,000 |
Rs.200 Discount If You Buy 4+ Products | 5 + | ₨ 1,900 |
Description
مصائب کے موضوع پر شاہکار کتاب
مشہور فارسی کتاب ” رَمزُالمُصِیبَہ ” کا اردو ترجمہ
کتاب کا نام: مدینہ سے شام تک 3 جِلد
کتاب کا تعارف
مٶلف نے یہ کتاب بڑی عرق ریزی اور محنت شاقہ سے یہ گلدستہ کربلا کے عنوان سے دنیا انسانیت کے سامنے پیش کیا ہے اس وقت جتنی بھی کتب مقاتل ہیں مؤلف نے سب کو اپنی اس کتاب ( مدینہ سے شام تک ) میں جمع کر دیا ہے۔ چاہے وہ مقتل مقرم ہو یا مقتل ابومخنف، مقتل لھوف ہو یا قمقام ، روضة الشہدإ ہو یا کاملِ زیارات ، مجالس شیخ صدوق ہو یا ریاض القدس ، تاریخ اعثم کوفی ہو یا تاریخ کامل ان تمام کو یکجا کر دیا ہے ہے۔
مٶلف نے ایک خوبصورت انداز میں فرزند رسول جگر گوشہ بتول ع کے سفرِ کربلا کو پیش کیا ہے۔ مدینہ منورہ سے لے کر مکہ معظمہ تک پھر مکہ معظمہ سے سفر عراق کربلا تک کے حالات و واقعات کو پوری تفصیل کے ساتھ پیش کیا ہے یہ کتاب باقی کتب مقاتل میں ایک اور انفرادیت بھی رکھتی ہے باقی صاحبان مقاتل نے کوفہ کے حالات اختصار کے ساتھ پیش کیے ہیں مٶلف کتاب مدینہ سے شام تک نے پوری تفصیل دی ہے۔ ان تمام مقدمات میں سب سے بڑا ہے مقدمہ کوفہ ہے پھر کربلا سے لے کر عاشورہ محرم تک کے حالات، اس کے علاوہ گیارہ محرم سے لے کر کوفہ ، کوفہ سے لے کر شام تک شام سے لے کر مدینہ تک مکمل تاریخ بیان کی ہے
مٶلف : آیت اللہ محمُود بِن السّید مہدی موسوی دہ سرخی*
مترجم : علامہ الطاف حسین کلاچی
تیرہ سو صفحات
خوبصورت پیپر
عمدہ ہارڈ بائنڈنگ