Chahal e Hadees چہل حدیث | Imam Khumeini | Best Shia Books

 1,200

Free Home Delivery 🚚

Written By: Imam Khumeini

Chahal e Hadees چہل حدیث | Imam Khumeini | Best Shia Books

Title Range Discount
Rs.100 Discount If You Buy 3 or 4 Products 3 - 4  1,100
Rs.200 Discount If You Buy 4+ Products 5 +  1,000
Add to Wishlist
Add to Wishlist

Description

Chahal e Hadees چہل حدیث | Imam Khumeini | Best Shia Books

کتاب کا تعارف: 👇

حضرت خاتم المرسلین کی مشہور و معروف حدیث ہے : جو شخص میری امت کے لئے ایسی چالیس حدیثیں حفظ کرے جس سے لوگ نفع اٹھائیں خدا اس کو قیامت میں عالم و فقیہ محشور کرے گا ۔

📚👇📚👇📚👇📚👇

تیسری صدی ہجری سے علماۓ شریعت نے ” اربعون حدیثا “ لکھنا شروع کیا ۔ اور بہت سے علما نے اپنی منتخب کردہ چہل حدیث پر شرح اور تفسیری نوٹ بھی لکھنے شروع کر دئیے ۔ اور پھر اربعینیات کا سلسلہ قائم ہو گیا ۔ اور وہ اربعین اپنے انتخاب کرنے والے کے ناموں سے مشہور ہوگئیں ۔ مثلا اربعین شیخ بہائی اربعین …….

اس صدی میں بھی اربین نامی کتابیں لکھی گئی ہوں گی ۔ لیکن زیر نظر کتاب اربعین حدیث جس کو حضرت آیت اللہ العظمی امام خمینی طاب ثراہ نے اپنی چالیس سال کی عمر میں تحریر فرمایا ہے ۔ عجوبہ روزگار ہے اس کا مصنف ایک نابغہ دہراور نوادر روز گار میں سے ہے ۔ اس کتاب کی خوبی یہ ہے کہ پڑھتے چلے جائیے اور یہ کتاب آپ کے دل و دماغ پر قبضہ کرتی چلی جائے گی ۔ کتاب کا نام پڑھے بغیر آپ کتاب کا مطالعہ کر ڈالئے تو معلوم ہو جائے گا اس کا مصنف ایک عارف کامل ، مرشدِ اکمل ، فقیہ مسلم ہے ۔

حضرت امام طاب ثراہ کا مخاطب اس کتاب میں کوئی مخصوص طبقہ نہیں ہے ۔ بلکہ ہر شخص اس کا مخاطب ہے عالم ہو یا جاہل ، مومن ہو یا فاسق ، بوڑھا ہو یا جوان ، حکیم ہو یا عارف ، فقیہ ہو یا اصولی ، بلکہ مسلمان ہو یا کافر اسی طرح اس کتاب میں صرف تشخیص مرض نہیں ہے اس کا علاج بھی ہے علمی نکات عرفانی الطائف ، مکاشفات ، معارف ربانی وغیرہ بھی ہیں یہ کتاب کیا ہے ایک کونے میں سمند کو بند کر دیا گیا ہے ۔

Additional information

Weight 0.9 kg
Dimensions 14 × 4.5 × 21.5 cm