Saadat Ud Durain Fi Maqtal E Hussain as | سعادت الدارین فی مقتل الحسینؑ

 1,250

Free Home Delivery

Title Range Discount
Rs.100 Discount If You Buy 3 or 4 Products 3 - 4  1,150
Rs.200 Discount If You Buy 4+ Products 5 +  1,050
Add to Wishlist
Add to Wishlist

Description

Saadat Ud Durain Fi Maqtal E Hussain as | سعادت الدارین فی مقتل

🚩 زیرِ نظر کتاب “سعادة الدارين فی مقتل الحسین ع” آیت اللہ الشیخ محمد حسین النجفی کی بہترین کوشش کا نتیجہ ہے۔ اس کتاب میں آیتہ اللہ موصوف نے مستند روایات پر مبنی واقعاتِ کربلا کو اپنے منفرد محققانہ انداز میں بیان فرمایا ہے۔ یہ کتاب صحیح مستند مصائب پڑھنے اور سننے والوں کیلئے ایک نایاب تحفہ ہے۔ کتاب کی جمع و تالیف میں کس قدر تحقیق و تدقیق سے کام لیا ہے؟ کس قدر کتب و زبر کی ورق گردانی کی ہے؟ کس قدر تتبع و تفحص کیا ہے؟ کس قدر محنت و عرق ریزی کی ہے؟ اور پھر اپنے عظیم مقصد میں کس حد تک کامیاب ہوا ہوں اس کا اندازہ اور فیصلہ کتاب کو پڑھنے والوں پر چھوڑا جاتا ہے

❌ تاریخ اسلام بلکہ پوری تاریخ عالم میں واقعہ کربلا سے زیادہ عظیم کوئی اور واقعہ رونما نہیں ہوا اور یہ کہ عالم اسلام کی بقا بلکہ پورے عالم انسانیت کی نجاح و فلاح پر جو گہرے نقوش سانحہ کربلا نے چھوڑے ہیں اتنے کسی اور واقعہ نے نہیں چھوڑے۔ آج اسلام کے اندر زندگی کے جو آثار اور انسانیت کے اندر حیات کے جور متق نظر آ رہے ہیں یہ سب شہید انسانیت کے عظیم جہاد کا ہی نتیجہ ہے

کتاب کا نام: سعادة الدارين فی مقتل الحسین ع

✒️ مصنف: آیت اللہ الشیخ محمد حسین النجفی

👇 کتاب کے ابواب پر ایک نظر 👇

♦️ پہلا باب:
امام حسین ع کی ولادت با سعادت اور ابتدائی حالات

♦️ دوسرا باب:
امام حسین ع کی نسبی خصوصیات اور خاندانی روایات

♦️ تیسرا باب:
امام حسین ع کے حسبی کمالات یعنی ان کے ذاتی اخلاق و اطوار اور نفسانی فضائل و مناقب

♦️ چوتھا باب:
امام حسین ع کے بعض معجزات

♦️ پانچواں باب:
امام حسین ع کی امامت حقہ کے بعض دلائل و براہین

♦️ چھٹا باب:
حضرت امام حسین ع کی ازواج اور اولاد امجاد کی تعداد

♦️ ساتواں باب:
امام حسین ع کی زندگی کا دوسرا دور

♦️ آٹھواں باب:
حضرت امام حسین ع کی زندگی کا تیسرا دور : شہادت امام حسن 50ھ سے 60ھ تک

♦️ نواں باب:
کیا امام حسین ع کی شہادت ایک اتفاقی حادثہ تھا؟ یا مسلسل علل و اسباب کا نتیں تھی؟

♦️ دسواں باب:
امام حسن ع کی صلح اور امام حسین ع کی جنگ بالفاظ دیگر امام حسن ع کے تقیہ کرنے اور امام حسین ع کے تقیہ نہ کرنے کے بعض رموز و اسرار

♦️ گیارہواں باب:
کیا امام حسین ع کا یہ اقدام باغیانہ تھا؟ ( معاذ اللہ )

♦️ بارہواں باب:
حضرت امام حسین ع کی شہادت کے مقصد کی وضاحت

♦️ تیرھواں باب:
شہادت امام حسین ع ہیں پنجتن پاک علیہم السلام کے ارشادات کی روشنی میں ۔

♦️ چودھواں باب:
یزید کی تخت نشینی اور حضرت امام حسین ع سے بیعت لینے پر اصرار اور امام کا انکار ۔

♦️ پندرھواں باب:
حضرت امام حسین ع کی مدینہ منورہ سے مکہ معظمہ کی طرف ہجرت

♦️ سولہواں باب:
امام حسین (ع) کی حرم خدا میں پناہ

♦️ سترھواں باب:
قاتلانِ حسین ع کا مذہب کیا تھا؟

♦️ اٹھارواں باب:
حضرت مسلم بن عقیل ع کی بجانب کوفہ روانگی اور شہادت

♦️ انیسواں باب:
امام حسین ع کی مکہ مکرمہ سے بجانب کربلا روانگی اور منازل سفر

♦️ بیسواں باب:
دو محترم سے شب عاشور اتک کے حالات و واقعات امام حسین ع کے نام ابن زیاد کا خط

♦️ اکیسواں باب:
امام حسین ع اور ان کے اعزہ و اعوان کی بے مثال قربانیاں

♦️ بائیسواں باب:
انصارِ حسینی ع کے مختصر حالات و شہادات اور ان کے زریں کارنامے

♦️ تئیسواں باب:
واقعہ کربلا میں بنی ہاشم کی عظیم الشان قربانیاں : شہداء بنی ہاشم کی تعداد کتنی ہے؟

♦️ چوبیسواں باب:
امام ع کی شہادت سے لے اسیریِ اہل بیت ع تک کے واقعات

♦️ پچیسواں باب:
ابتداءِ اسیریِ اہل بیت ع سے روانگی شام تک کے حالات

♦️ چھبیسواں باب:
اسیرانِ آل محمد ع کی روانگی بجانب شام

♦️ ستائیسواں باب:
ان شہداء کی شہادتوں کا بیان جن کا واقعہ کربلا کے ساتھ بالواسطہ گہرا تعلق ہے

♦️ اٹھائیسواں باب:
اسیرانِ آل رسول ص کا مختصر تعارف

♦️ انتیسواں باب:
واقعہ کربلا کے اخلاقی و افادی نتائج و آثار

♦️ تیسواں باب:
امام حسین ع کا مقام اور کام مفکرین عالم کی نظر میں

🔹 خوبصورت ٹائٹل
🔹 مضبوط جِلد
🔹 اچھا کاغذ
🔹 صفحات: چھ سو سولہ

الحسینؑ