Mairaj e Khitabat | معراج خطابت

 1,400

Free Home Delivery

Title Range Discount
Rs.100 Discount If You Buy 3 or 4 Products 3 - 4  1,300
Rs.200 Discount If You Buy 4+ Products 5 +  1,200
Add to Wishlist
Add to Wishlist

Description

Mairaj e Khitabat | معراج خطابت

کتاب مستطاب “معراج خطابت پیش خدمت ہے۔ یہ کتاب سید العلماء علامہ علی نقی نقوی رضوان اللہ تعالی علیہ کی مختلف تقاریر کا مجموعہ ہے۔ لیکن اس کی خاص بات یہ ہے کہ ممتاز دانشور عابد سکری، فاضل تم نے اسے خاص اور نئے انداز میں مرتب فرمایا ہے۔ ہم بارگاہ ایزدی میں قبلہ عسکری صاحب کی صحت و سلامتی اور ترقی کیلئے دعا گو ہیں۔

کتاب ہذا کی دوسری خصوصیت یہ ہے کہ یہ علامہ علی نقی صاحب قبلہ کی چھیاسٹھ (66) تقاریر کا مجموعہ ہے۔ تیسری بات یہ ہے کہ ہر تقریر سے پہلے موضوعات اور قبلہ علامہ کے چند اہم نکتوں کو درج کیا گیا ہے جس سے کتاب کے حسن اور دل آویزی میں مزید نکھار پیدا ہو گیا ہے۔ سید العلماء کی ذات گرامی دنیا بھر کے علمی و دینی حلقوں، بالخصوص ہند و پاک میں ایک خاص مقام رکھتی ہے۔ خاص طور پر پاکستان میں تو ان کو بیحد احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ قبلہ جب مجالس پڑھنے کیلئے پاکستان آتے تھے تو ان کی تقاریر کو سننے کیلئے راستے اور سڑکیں بند ہو جاتی تھیں، تمام مکاتب فکر کے لوگ ان کی عالمانہ خطابت سے مستفیض ہوتے تھے۔

قبلہ علامہ نقن صاحب کے انتقال کے بعد ہماری علمی و مذہبی محافل بے رونق ہو کر رہ گئی ہیں ۔ ہمارے منبر اداس ہیں۔ لیکن کیا کریں کہ جب احمد مرسل ہی نہ رہے تو پھر کون رہے گا۔ اس تشنگی اور عقیدت کے پیش نظر ہم ان کے تقریری مجموعہ کو اس امید کے ساتھ شائع کر رہے ہیں کہ علامہ سید علی نقی نقوی کے چاہنے والے، عقیدت مند مومنین ان کے علمی خطابات سے مستفیض ہو سکیں۔

کتاب کا نام: *معراج خطابت*

مصنف: *علامہ السید علی نقی نقوی رحمۃ اللہ علیہ*
ترجمہ: *عابد عسکری*