Mairaj Al Saadat | معراج السعادہ
₨ 1,250
Free Home Delivery
Title | Range | Discount |
---|---|---|
Rs.100 Discount If You Buy 3 or 4 Products | 3 - 4 | ₨ 1,150 |
Rs.200 Discount If You Buy 4+ Products | 5 + | ₨ 1,050 |
Description
Mairaj Al Saadat | معراج السعادہ
کتاب “معراج السعادة ” جو حضرت آیت الله احمد نراقی رحمت الله علیہ کی تالیفات میں سے ایک جامع کتاب ہے اور یہ کسی زمانہ میں متداول تھی۔ دینی مدارس میں پڑھائی جاتی تھی۔ مگر افسوس ! اب وہ زمانہ کہاں؟ زیر نظر کتاب “معراج السعادة ” اخلاقیات تعلیم وتربیت اورانسان سازی کی بابت تمام کتب ہائے اخلاقیات سے جامع ترین اور مستند ترین کتاب ہے۔ اس کتاب کے مصنف پیکر علم وعمل، حضرت آیۃ اللہ احمد نراقی ہیں۔ آپ کی ذات گرامی علمی و دینی حلقوں میں معلم اخلاق کے طور پر مانی جاتی ہے۔ اس کا ترجمہ سرزمین ہند کی لائق ترین علمی شخصیت علامہ میر محمود علی لائق نے کیا تھا۔ چونکہ اس کا ترجمہ بہت قدیمی اور پرانا تھا، اس لئے ہم نے اس کی اصلاح کی ضرورت محسوس کرتے ہوئے ممتاز دانشور علامہ عابد عسکری، فاضل کی عالمانہ و فاضلانہ صلاحیتوں سے استفادہ کرتے ہوئے حتی الامکان اسے جدید لباس پہنانے کی کوشش کی ہے۔ تاہم بندہ بشر ہے اور اس سے غلطیاں سرزد ہوتی رہتی ہیں، اس سلسلہ میں اگر ہمارے معزز قارئین میں سے کوئی ہمارا کرم فرما کوئی غلطی یا قابل اصلاح چیز دیکھے تو ہمیں ضرور مطلع فرمائے۔
دعا ہے خداوند کریم ہم سب کو نیکیوں کو بجالانے اور گناہوں سے محفوظ رہنے اور ہمیں تبلیغ دین کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ اس کتاب کے مصنف و مترجم کے درجات رفیعہ میں مزید بلندی عطا فرمائے اور ہمیں عنایات عالیہ سے بہرہ ور فرمائے ، آمین ثم آمین۔
کتاب کا نام: معراج السعادة
✒️ مصنف: حضرت آیت اللہ احمد نراقی رحمت الله علیہ
✒️ ترجمہ: علامہ میر محمود علی لائق رحمۃ اللہ علیہ