Khasais e Ali As | خصائص علی علیہ السلام | Imam Nisai
₨ 890
Free Home Delivery
معروف عالمِ دین امام نسائی کی عالمی شہرت یافتہ کتاب جو امام نسائی کی شہادت کی وجہ بنی
Title | Range | Discount |
---|---|---|
Rs.100 Discount If You Buy 3 or 4 Products | 3 - 4 | ₨ 790 |
Rs.200 Discount If You Buy 4+ Products | 5 + | ₨ 690 |
Description
معروف عالمِ دین امام نسائی کی عالمی شہرت یافتہ کتاب جو امام نسائی کی شہادت کی وجہ بنی
کتاب “خصائص علی علیہ السلام” کی تمام تر حدیثیں سند اور عربی متن کے ساتھ ذکر کی گئی ہیں، علمائے حدیث و رجال کے درمیان اس کتاب کا بڑا مقام ہے ، اہل سنت کے مشہور حدیث شناس ابن حجر عسقلانی اس کتاب کے سلسلہ میں لکھتے ہیں: “نسائی نے رسول اللہ (ص) کے دیگر اصحاب کو چھوڑ کر حضرت علی علیہ السلام کی شان و منقبت میں جو حدیثیں تلاش کر کے اس کتاب میں جمع کی ہیں ، اکثر و بیشتر کی سندیں اچھی اور قابل قبول ہیں” کتاب کی اہمیت کیلئے اتنا ہی کافی ہے کہ اہل سنت کے بڑے بڑے عالم ، علم حدیث و رجال کے بارے میں نسائی کو امام و پیشوا مانتے ہیں بلکہ بعض علماء مثلاً دار قطنی کا کہنا ہے : “میں نسائی پر کسی اور کو مقدم نہیں کر سکتا ہے” اس کتاب کا آغاز آپ حضرت علی (ع) کے سابق الاسلام ہونے سے کرتے ہیں اور اس کے بعد دسیوں حدیث جیسے : حدیث ثقلین، طیر ، رایہ ، کساء ، غدیر ، اور سد الابواب وغیرہ کو علی علیہ اسلام کی شان و منزلت میں بیان کرتے ہیں. اس کے بعد جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شان و منقبت میں کچھ حدیثوں کا تذکرہ کرتے ہیں اور امام حسن و امام حسین علیہ السلام کے بارے میں حدیثوں پر مختصر روشنی ڈالتے ہیں ۔ آخر میں حضرت علی (ع) کی جنگوں کا تذکرہ اور آپ کی حقانیت کے بارے میں رسول اللہ (ص) کی وصیت کا بیان کیا ہے نیز خوارج اور دشمنان علی ع ( قاسطین ، ناکثین ، اور مارقین ) کے چہروں سے پردہ ہٹا دیا ہے.
مصنف:- امام نسائی (رح)
ترجمہ:- حجۃ الاسلام شاہد حسین رضوی