Isbaat e Mazloomiyat Fatima Tul Zahra sa | اثبات مظلومیت فاطمتہ الزہرا سلام اللہ عليها

 1,199

Free Home Delivery

Title Range Discount
Rs.100 Discount If You Buy 3 or 4 Products 3 - 4  1,099
Rs.200 Discount If You Buy 4+ Products 5 +  999
Add to Wishlist
Add to Wishlist

Description

Isbaat e Mazloomiyat Fatima Tul Zahra sa | اثبات مظلومیت فاطمتہ الزہرا سلام اللہ عليها

😥 اہل بیت (ع) پر مظلومیت کا سلسلہ آج بھی جاری ہے بلکہ افسوس کی بات تو یہ ہے کہ اہل بیت علیہ السلام کے قاتلین و ظالمین کو آج بھی عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے بلکہ انہیں مقتدیٰ و پیشوا بنا کر پیش کیا جا رہا ہے ایسے میں غیرت ایمانی و اسلامی اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے وفا کا تقاضہ یہ ہے کہ آل محمد علیہم السلام پہ ظلم کرنے والوں کو بے نقاب کیا جائے خواہ ان کا تعلق کسی بھی دور سے کیوں نہ ہو اور حق آل اطہار کو واضح و روشن کیا جائے تاکہ تمام غیر شیعہ حضرات پر اتمام حجت ہو سکے۔

اگر یہ کہا جائے کہ حضرت بی بی فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا اہل بیت (ع) میں سب سے مظلوم ہستی ہیں تو شاید یہ بات غلط نہیں ہوگی لہذا زیر نظر ” اثباتِ مظلومیتِ فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا ” مومنین کیلئے پیش خدمت ہے کہ جس میں سیدہ کونین فاطمہ زہرا (س) کا مقام و منزلت ، فدک کا غصب کرنا ، دختر پیغمبر (ص) کے گھر پر ہجوم ، گھر جلانے کی دھمکی ، جنابِ زہرا (س) کا غضب ناک ہونا اور اِن سانحہ کے پیچھے موجود کرداروں کو بے نقاب کیا گیا ہے اور سب سے بڑھ کر ایک ایک بات کے ایسے ایسے معتبر حوالہ جات کو درج کیا گیا ہے جیسے کوئی رد نہیں کرسکتا اس کے علاوہ یہ کتاب سیدہ کونین علیہا السلام کی مظلومیت اور سانحہ شہادت کے متعلق کیے جانے والے بھونڈے اور بے تکے اعتراضات کا علمی و تحقیقی رد ہے جس کو ایک ایرانی محقق جناب قربان دامنائی حفظہ اللہ نے تحریر فرمایا اور برادر عزیز سید شہباز اصفہانی نے اس کے ترجمہ کی ذمہ داری نبھائی ہے۔