Bahoor ul Ghumma Part 2 بحور الغمہ

 1,600

Free Home Delivery 🚚

Topic: Majmua Majalis

Title Range Discount
Rs.100 Discount If You Buy 3 or 4 Products 3 - 4  1,500
Rs.200 Discount If You Buy 4+ Products 5 +  1,400
Add to Wishlist
Add to Wishlist

Description

🏴 115 مجالس کا مجموعہ

📚 نیچے موجود کتاب کا تعارف لازمی پڑھیں 👇

📚📚📚📚📚📚📚

👇 مجالس:

حضرت علام محمد علی لکھنوی

مؤلف:

آیت الله علامہ سخاوت حسین سندرالوی

📚📚📚📚📚📚

کتاب کا تعارف:

قارئین کرام ! بعد از تسلیم و دعا گذارش ہے کہ فضائل و مصائب آل محمد ع ” پرمشتمل اردو زبان میں سب سے بڑی اور مستند کتاب *”بحور الغمہ”* جلد دوم پیش خدمت ہے ۔بحور الغمہ یعنی *”غموں کا سمندر”* کتاب چھ جلدوں پر مشتمل ہے پہلی جلد قبل ازیں منظر عام پر آ کر اپنی مقبولیت کی سند حاصل کر چکی ہے اور دوسری جلد آپ کے ہاتھوں میں ہے اور آپ اس کا مطالعہ کر رہے ہیں ۔انتہائی معتبر حوالے مستند باتیں اور مقبول ترین مذہبی و دینی سلسلے جو کہ اپنے قاری کو محو مطالعہ رکھتے ہیں ۔ مصنف کتاب علامہ محمد علی لکھنوی کا انداز تحریر اور اسلوب بیان دوسرے علماء سے ہٹ کر ہے

📚📚📚📚📚📚📚

قارئین کرام ! یہ کتاب ایک سو پندرہ مجالس پر مشتمل ہے ۔ ہر مجلس کی ابتداء ایک آیہ مجیدہ سے ہوتی ہے اس کی مختصر سی تشریح و تفسیر بیان کی جاتی ہے اس کے بعد مختلف سبق آمواز حکایات و واقعات درج کیے جاتے ہیں پھر ان کو مصائب کے ساتھ منطبق کیا جاتا ہے اور اس کے بعد واقعات کربلا و شام بیان کیے جاتے ہیں ۔ گویا یہ کتاب علوم و معارف کا ایک انمول خزینہ ہے اس میں سب سے بڑی بات یہ ہے کہ اہل بیت ع کی فضیلت کو نمایاں کر کے بیان کیا جا تا ہے خاص طور پر ابوالامہ حضرت علی ع کے فضائل و مناقب کو انتہائی احترام و عقیدت کے ساتھ بیان کیا گیا ہے ۔ چونکہ ہر دور میں مخالفین ولایت نے مولائے کائنات کے فضائل کو چھپانے کی بھر پور کوشش کی ہے اس لیے مقدس ترین عالم دین نے اپنے پاکیزہ ترین قلم کو فضائل علی ع پر وقف کر دیا ہے ۔مستند حوالوں سے مزین کر کے اس قدر مدلل و موثر بات تحریر کی ہے کہ ہر شخص متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا ۔ واقعتاً یزیدی و شیطانی قوتوں نے ہر دور اور ہر عہد میں ائمہ معصومین ع اور ان کے ماننے والوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی کوشش کی ہیں لیکن وہ شمع کیوں بجھے جسے روشن خدا کرے ۔ علامہ محمد علی صاحب قبلہ نے مختلف ادوار میں مومنین کے ساتھ پیش آنے والے حالات و واقعات کو انتہائی ذمہ داری کے ساتھ پیش کیا ہے اور یہ بھی ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ اہل بیت اطہار ع اپنے ماننے والوں کی مختلف وقتوں میں کس طرح مدد فرماتے ہیں ۔

🔹 صفحات: 904

⚠️ (اس کا پہلا حصہ بھی مل جائے گا)

پلیز اس کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔

Please Share It Maximum

Additional information

Weight 1.02 kg