Toheed e Mufazzal | توحید مفضل | Allama Syed Muhammad Haroon | Haadi Online Store

 1,200

With Home Delivery 🚚

Toheed e Mufazzal | توحید مفضل | Allama Syed Muhammad Haroon | Haadi Online Store

Title Range Discount
Rs.100 Discount If You Buy 3 or 4 Products 3 - 4  1,100
Rs.200 Discount If You Buy 4+ Products 5 +  1,000
Add to Wishlist
Add to Wishlist

Description

Toheed e Mufazzal | توحید مفضل | Allama Syed Muhammad Haroon | Haadi Online Store

🤔 کیا آپ پوری کائنات میں اللہ کی بنائی ہوئی خلقت کی حکمت جاننا چاہتے ہیں ؟

👇 مثال کے طور پر

1: ہاتھ دو کیوں بنائے گئے ؟

2: سر ایک ہی کیوں پیدا کیا گیا ہے ؟

3: حیوانات کی دُم کیوں بنائی گئی؟

4: بچوں کے رونے کی حکمت

5: فطرت کیا چیز ہے ؟

☝️ ایسے مزید سوالات کے جوابات امام جعفر صادق علیہ السلام کی زبانی جانیئے اس کتاب میں 👇

📚👇📚👇📚👇📚

کتاب کا نام: توحید مفضل

مصنف:

علامہ سید محمد ہارون زنگی پوری

کتاب کا تعارف:

کتاب توحید مفضل امام جعفر صادق ع کے ایک جلیل القدر صحابی مفضل بن عمرو رحہ کی ایک جامع اور علمی کتاب ہے جس میں توحید پروردگار کو مفصل انداز سے بیان اور ترتیب دیا گیا ہے۔ کائنات کے تمام رموز من جملہ انسان، حیوان، زمین، سورج، چاند، ستارے، گردش لیل و نہار ، موسموں کی تقسیم اور اس سے متعلق دیگر مسائل کو نہایت مدلل انداز میں امام نے اپنے شیعوں کے لئے بیان فرمایا ہے تاکہ منکرین خدا کے بالمقابل ایک محکم حجت کی حیثیت سے بھی موید ہو اور اسی طرح موحدین خدا کے عقیدہ توحید میں مضبوطی کا باعث ہو۔

اس مشہور و معروف حدیث کے ساتھ ہم نے ایک اور حدیث کا اضافہ کیا ہے جو کہ حدیث اہلیلج یا حدیث ہلیلہ ( ہریڑ ) کے نام سے جانی جاتی ہے جس میں امام ع نے وجود خدا، صفات خدا اور توحید سے متعلق دیگر مسائل کی بابت مفضل کی رہنمائی فرمائی ہے ۔ یہ طویل و عریض مکاملہ بندگان خدا کی ہدایت و رہنمائی کے ایک علمی مرجع و مرکز کی حیثیت رکھتا ہے۔

کتاب میں ان نامور احادیث کو شامل کرنے کے بعد ہم نے اس کتاب کے آخری حصے میں توحیدی ابحاث پر مشتمل کچھ واقعات نقل ہوۓ ہیں جنہیں ائمہ معصومین ع کی زبانی نقل کیا گیا ہے ۔ یہ واقعات تقریباً 65 سے زائد متفرق نشست سے متعلق ہوۓ ہیں۔ اس کے بعد اسماۓ ذی صفات خداوند قدوس و منان اور جوامع توحید کو سیاق و سباق کی مناسبت سے شامل کیا گیا ہے۔ گویا یہ کہا جاسکتا ہے کہ موالیان توحید ، پیروکاران توحید اور مبلغین توحید کے لئے کتاب کسی انمول خزانے سے کم تر نہیں ہے۔

Additional information

Weight 0.52 kg
Dimensions 14 × 2.3 × 21.5 cm