Muajam Ahadees e Mutabarah معجم احادیث معتبرہ

 1,500

Free Home Delivery 🚚

Out of stock

Add to Wishlist
Add to Wishlist

Description

😳 معتبر احادیث اور روایات کا مجموعہ

🚨 New Book In Market

(عربی متن کے ساتھ)

📚✍️ کتاب و مولف کا تعارف

پاکستان میں اب تحقیق کا دروازہ تو عشروں سے بند ہو چکا ہوا ہے اور اب لے دے کر ترجمہ ہی باقی بچا ہے۔ ظلم تو یہ ہے کہ علماء تراجم کر رہے ہیں تو وی بھی غیر معیاری و غیر اہم اور عوامی پذیرائی پر مبنی کتب کے تراجم کر رہے ہیں۔

📚👇📚👇📚👇📚

ایسے میں بعض اوقات ہوا کا ایک اچھا خوشگوار جھونکا بھی آتا ہے جیسے کہ *”شیخ محسنی کی کتاب کا ترجمہ۔”*

کتاب *”معجم احادیث معتبرہ”* آیت اللہ آصف محسنی مرحوم کی تصنیف ہے۔ آپ کا تعلق افغانستان سے تھا۔

اہم بات یہ ہے کہ آپ نے یہ کتاب جس کی 8 جلدیں ہیں اسے پاکستان و ایران میں مقیم ہونے کے دوران لکھا۔ آپ ایک عرصہ تک پاکستان بھی رہے اور اردو بھی جانتے تھے۔

📚👇📚👇📚👇📚👇

آیت اللہ آصف محسنی (رح) نے حدیث میں بہت کام کیا۔ آپ نے صحیح و ضعیف روایات کو الگ الگ کیا۔ یہ کتاب جس کا نام *”معجم احادیث معتبرہ”* ہے اس میں بھی آپ نے فقط معتبر احادیث درج کی ہیں۔ جب کہ اہل علم میں مشہور ہے کہ آیت اللہ آصف محسنی علم رجال میں سخت نظریہ رکھنے والے ہیں لہذا جس روایت کو آیت اللہ محسنی *”معتبر”* کہہ دیں اس پر شائد ہی کوئی محدث اختلاف کرتا ہو۔ اس کتاب کو آپ نے 4 سال کی محنت کے بعد لکھا۔

آپ نے بحار الانوار پر بھی تحقیقی کام کیا اور کھری و کھوٹی روایات کو الگ کیا۔ اسی وجہ سے کٹر علماء کی جانب سے آپ کی شدید مخالفت بھی کی گئی۔ شائد اس کی ایک وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ اکثر خطباء و علماء کا کام غیر مستند و غیر معیاری روایات پر ہی چلتا ہے لہذا اگر کوئی محقق آ کر مستند و غیر مستند کو الگ کر دے تو ایسے خطباء و علماء پر بجلیاں گر جاتی ہیں۔۔۔۔۔۔۔

👇📚👇📚👇📚👇

جب کہ شیخ آصف محسنی افغانستان میں پیدا ہو کر اور پاکستان میں مقیم رہ کر پھر قم میں جا کر بیمار انتہائی علمی کتب کے مصنف رہے ہیں۔ 100 سے زائد آپ کی کتب طبع ہو چکی ہیں اور 70 سے زائد غیر طبع ہیں۔

یہ کتاب اردو زبان میں شیعہ معتبر احادیث کے عنوان پر پہلی کتاب ہے۔ ہماری دعا ہے کہ ادارہ اس اہم و مستند کتاب کا ترجمہ مکمل کر پائے تا کہ عوام کے پاس مستند روایات سامنے آئیں۔ نیز اللہ مصنف کے درجات بلند فرمائے آمین۔۔۔۔۔۔۔

*✈️ Contact Us For International Delivery Also*

*❤️ گھر بیٹھے اسلامی کتب حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ*

Additional information

Weight 1.12 kg
Dimensions 18 × 3.5 × 24 cm